دوسر اٹی  ٹوینٹی،بابر اعظم اور فخر کی  پارٹنر شپ بھی میچ نہ بچاسکی ،   نیوزی لینڈ 21 رنز سے جیت گیا

دوسر اٹی  ٹوینٹی،بابر اعظم اور فخر کی  پارٹنر شپ بھی میچ نہ بچاسکی ،   نیوزی لینڈ 21 رنز سے جیت گیا

ہیملٹن :پاکستان کی ٹیم دوسرے ٹی ٹوینٹی میں بھی نیوزی لینڈ سے شکست کھاگئی۔  نیوزی لینڈ نے 21 رنز سے فتح حاصل کرلی۔  میزبان ٹیم کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے صائم ایوب اس بار صرف ایک رن بنا کر ٹم ساؤتھی کا شکار بن گئے، جبکہ محمد رضوان بھی صرف 7 رنز بنا سکے، قومی ٹیم کے مجموعی طور پر 10 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب اور محمد رضوان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے بیٹنگ لائن اپ کو سنبھالا۔ فخر زمان اور بابراعظم نے 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن فخر 50 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ بابراعظم نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں افتخار احمد 4، اعظم خان 2، عامر جمال 9 اور شاہین شاہ آفریدی 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔پوری ٹیم 19.3 اوورز میں آؤٹ ہوگئی اور صرف 173 رنز بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 4 جبکہ ٹم ساؤتھی،  ایش سوڈی ، بین سیئرز نے دو دو وکٹ حاصل کی۔  میزبان ٹیم نے مجموعی طور پر 8 وکٹوں  کے نقصان پر194 رنز بنا ئے۔نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری، ڈیون کونوے 20 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے تھے۔

قبل ازیں میزبان ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا، فن ایلن نے 5 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے صرف 41 گیندوں میں 74 رنز کی دھوان دھار اننگز کھیلیں لیکن سنچری نہ بنا سکے اور اسامہ میر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اسی دوران کپتان کین ولیمسن رنز بنانے کے دوران ٹانگوں میں درد کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں 26 رنز بنا کر میچ چھوڑ کر جانا پڑا۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 147 رنز کے مجموعے پر گری، ڈیرل مچل 17 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار ہوئے۔

مارک چیپمین 4 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے، جس کے بعد حارث رؤف کی گیند پر ایڈم ملنے اور ایش سودھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے حارث رئوف تین ،عباس آفریدی دو،  اسامہ میر، عامر جمال  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر کا دوسرا میچ آج ہیملٹن میں ہوا۔  جہاں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں