دوسرا ٹی ٹوینٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 195 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

دوسرا ٹی ٹوینٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 195 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

ہیملٹن:دوسراے ٹی ٹوینٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 195 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ دوسرے ٹی 20 میچ میں آج ہیملٹن میں مد مقابل ہیں۔  میزبان ٹیم نے مجموعی طور پر 8 وکٹوں  کے نقصان پر194 رنز بنا ئے۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری، ڈیون کونوے 20 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے تھے۔قبل ازیں میزبان ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا، فن ایلن نے 5 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے صرف 41 گیندوں میں 74 رنز کی دھوان دھار اننگز کھیلیں لیکن سنچری نہ بنا سکے اور اسامہ میر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

 کپتان کین ولیمسن رنز بنانے کے دوران ٹانگوں میں درد کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں 26 رنز بنا کر میچ چھوڑ کر جانا پڑا۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 147 رنز کے مجموعے پر گری، ڈیرل مچل 17 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار ہوئے۔

مارک چیپمین 4 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے، جس کے بعد حارث رؤف کی گیند پر ایڈم ملنے اور ایش سودھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے حارث رئوف تین ،عباس آفریدی دو،  اسامہ میر، عامر جمال  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر کا دوسرا میچ آج ہیملٹن میں جاری ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں