لاہور:کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقراررکھاگیا ہے اور پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملی۔ لاہور
ہائیکورٹ نے اعجاز چوہدری کی اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی ہے۔
اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے اپیلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر کا کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔