بیرسٹر گوہر  کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 5 افسران معطل

  بیرسٹر گوہر  کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 5 افسران معطل

اسلام آباد: بیرسٹر گوہر  کے گھر چھاپے کے معاملے میں   ایس ایچ او سمیت 5 افسران معطل کردیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما  بیرسٹر گوہر خان کی رہائشگاہ پر پولیس کے چھاپے مارے جانے کے معاملے پر 5 افسران بشمول ایس ایچ او مارگلہ کو تا حکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔


ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز بیرسٹر گوہر کے گھر مقامی پولیس کے جانے پر انکوائری عمل میں لائی گئی ہے۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی بھی پولیس افسر کے قصوروار ہونے پر محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی تھی۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان نے پولیس آفیسر کو طلب کیا اور معاملہ کی تحقیق کا حکم جاری کیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں جمع کروانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں