خیبر:طورخم بارڈر پر بغیر پاسپورٹ ڈرائیوروں کو روک دیا گیا ہے۔ سیکڑوں کارگو گاڑیاں پھنس گئیں،تجارتی سرگرمیاں معطل ہوئے آج دو روز ہوگئے ہیں ۔ پاک افغان طورخم سرحد پر کارگو گاڑیوں کے افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ کی شرط پر عمل درآمد جاری ہے جب کہ پاسپورٹ نہ رکھنے والے ڈرائیورز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
بارڈر کے دونوں اطراف مال بردارگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ پاکستانی حکام نے افغان ڈرائیورز، مریضوں پر درست ویزہ پاسپورٹ کی شرط عائد کی ہے، بغیر سفری دستاویزات کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ ویزا کی شرط پہلے سے عائد تھی، افغان سکیورٹی حکام نے افغان ڈرائیورز کو پاسپورٹ ویزا کی شرط سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کے لئے ویزہ سفری دستاویزات ہونا ناگزیر ہے، حکومت پاکستان نے ویزہ پاسپورٹ شرط پر بار بار توسیع اور وقت بھی دیا گیا لیکن افغان حکام اس کو یکطرفہ فیصلہ سمجھ رہے ہیں۔