تائیوان انتخابات ،ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کےامیدوار ولیم لائی تائیوان کے نئے صدر منتخب

 تائیوان انتخابات ،ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کےامیدوار ولیم لائی تائیوان کے نئے صدر منتخب

تائی پے:ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کےامیدوار ولیم لائی تائیوان کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔تائیوان میں  عام انتخابات  میں  ووٹوں کی گنتی  کا عمل مکمل ہوگیا اور حکمران جماعت   مسلسل تیسری بار انتخابات میں کامیاب ہوئی۔

ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کےامیدوار ولیم لائی تائیوان کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ولیم لائی  40 فیصد سے زائد  ووٹ لیکر صدارتی دوڑ  میں کامیاب ٹھہرے ۔

ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حامیوں  نے  جیت کی خوشی میں جشن کیا۔ولیم لائی   اور انکی جماعت تائیوان  کو چینی علاقہ قرار دینے کے  خلاف ہےاور چینی دعوؤں کو مسترد کرتی ہے۔

مصنف کے بارے میں