سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور قاعدے کے مطابق ، سب کو  فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے: خواجہ آصف

08:34 AM, 14 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور قاعدے کے مطابق ہے۔ سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفگتگو کرتے ہوئے کہاکہ  سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور قاعدے کے مطابق ہے۔ سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جماعتوں میں جمہوریت کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں۔ ماضی میں ہماری جماعت سے بھی انتخابی نشان لیا گیا تھا۔

 تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ڈراما تھے، ایک کیس یہ دو عدالتوں میں لے کر گئے تھے۔

مزیدخبریں