پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے 

پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے 

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے ۔ پی ٹی آئی امیدواروں نے دوسرے انتخابی نشان لے لیے۔

سپریم کورٹ سے فیصلے کے بعد بونیر سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور پارٹی چیئرمین گوہر خان کو چینک کا نشان مل گیا۔گوجرانوالا کے پی ٹی آئی امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے انتخابی نشان واپس کر دیے اور پھر کسی کو وکٹ تو کسی کوریکٹ کا انتخابی نشان ملا ہے۔

پی ٹی آئی امیدواروں میں سے کسی نے اپنے لیے رولر کوسٹر کا انتخابی نشان چن لیا تو کسی کو اسٹیبلائیزر کا انتخابی نشان پسند آیا اور کسی امیدوار نے اپنے لیے میز کا انتخابی نشان پسند کیا جبکہ وزیرآباد سے پی ٹی آئی امیدوار احمد چٹھہ نے اپنے لیے پیالہ پسند کر لیا۔

ملتان سے زین قریشی کو  "جوتے " کا نشان،مہر بانو قریشی کو"چمٹا "مل گیا ۔این اے 47 سے شعیب شاہین کو فاختہ کا انتخابی نشان  الاٹ  کردیا گیا ۔

مصنف کے بارے میں