رونالڈو اور میسی کے درمیان دوستانہ میچ کے خصوصی ٹکٹ کی قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ گئی

09:56 PM, 14 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

ریاض: کرسٹیانو رونالڈو کے النصر کلب اور پیرس سینٹ جرمن کے لیونل میسی کے درمیان دوستانہ میچ کے خصوصی ٹکٹ کی قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ گئی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق النصر کلب میں شامل ہونے والے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی ٹیم پیرس سینٹ جرمن کے درمیان نمائشی میچ کی خصوصی ٹکٹ کی بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی ۔

سعودیہ کے مشرف الغامدی نے ٹکٹ کی قیمت 10 ملین ریال کی بولی لگائی ۔ اس نمائشی میچ میں کرسٹیانو رونالڈو ، میسی ، نیمار ، ایم باپے اور دیگر اسٹار کھلاڑی شریک ہوں گے ۔

مزیدخبریں