پشاور میں سرکاری آٹا ذخیرہ کرنے والے تین گودام سیل، تین ملزم گرفتار

پشاور میں سرکاری آٹا ذخیرہ کرنے والے تین گودام سیل، تین ملزم گرفتار

پشاور: صوبائی دارالحکومت میں سرکاری آٹے کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران سرکاری آٹے کی بوریا برآمد کر کے گوداموں کو سیل کر دیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور کے کارخانوں مارکیٹ میں تین گوداموں میں غیر قانونی طریقے سے سرکاری آٹا ذخیرہ کیا گیا تھا جن پر چھاپہ مارا گیا اور آٹے کی سینکڑوں بوریاں برآمد کی گئی۔ 

انتظامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران سرکاری آٹا ذخیرہ کرنے والے گوداموں کو سیل کر دیا گیا جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کیا گیا جن نے مزید تفتیش جاری ہے۔ 
ڈی سی پشاور کے مطابق انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں آٹا ڈیلرز کی دکانوں اور فلور ملوں میں سرکاری آٹے کی ترسیل کا معائنہ کر رہی ہیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں