اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی) امیرالمومنین سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وفات سرکاری سطح پر نہ منائے جانے کے خلاف سنی علماءکونسل اسلام آباد کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر مدح صحابہ اطفال مارچ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر المومنین، خلیفہ بلا فصل سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وفات 22 جمادی الثانی کو عام تعطیل کر کے سرکاری سطح پر نہ منائے جانے کے خلاف چھوٹے بچوں کے مدح صحابہ مطالباتی اطفال مارچ کیا گیا۔
آبپارہ چوک، کراچی کمپنی، سواں گارڈن، شمس کالونی، ترلائی اور ترنول میں ہونے والے مارچ میں شریک چھوٹے بچوں و بچیوں نے یوم ابوبکر صدیقؓ پر عام تعطیل کرنے کے مطالباتی پینافلیکس و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور شان سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے نعرے بھی لگائے۔
مدح صحابہ اطفال مارچ سے چھوٹے بچوں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 22 جمادی الثانی کو جانشین پیغمبر، خسر پیغمبر، خلیفہ بلا فصل حضرت سیدنا ابوبکر کے یوم وفات پر چھٹی کرکے سرکاری سطح پر منایا جائے۔
امیرالمومنین سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وفات سرکاری سطح پر نہ منائے جانے کیخلاف مدح صحابہ اطفال مارچ
07:41 PM, 14 Jan, 2023