لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوتے ہی نگراں سیٹ اپ کے نام سامنے آ جائیں گے اور اگر یہ معاملہ ہمارے درمیان طے نہ ہوا تو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے ہمارے پاس تین نام ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ کیلئے 2 نام ہم نے اور 2 نام اپوزیشن نے دینے ہیں تاہم اگر یہ معاملہ ہمارے درمیان طے نہ ہوا تو پھر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جائے گا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد خیبرپختونخو اہ اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اسمبلی تحلیل ہوتے ہی نگران سیٹ اپ کے نام سامنے آ جائیں گے: سپیکر پنجاب اسمبلی
07:35 PM, 14 Jan, 2023