ڈریپ کی 110 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

07:07 PM, 14 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 110 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کینسر، نفسیاتی امراض اور اعضا کی پیوند کاری سمیت جان بچانے والی ادویات کی قلت ہے کیونکہ قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے کمپنیوں نے ادویات بنانا بند کر دی ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے 110 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے، ڈریپ نے قیمتوں میں اضافے کی سفارش اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعدکی۔ 
وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ڈریپ کو 400 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں موصول ہوئیں، ملک میں اینیستھیزیا کے علاوہ دیگربیماریوں کے علاج کی ادویات کی بھی قلت ہے۔ 
وزارت صحت کے حکام نے مزید کہا کہ اگر ادویات کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں توخدشہ ہے کہ فارما کمپنیاں یہ ادویات بنانا اور باہر سے منگوانا بند کر دیں۔

مزیدخبریں