چین میں ایک ماہ کے دوران لگ بھگ 60 ہزار افراد کورونا کے باعث چل بسے

07:02 PM, 14 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: چین میں ایک ماہ کے دوران لگ بھگ 60 ہزار افراد کورونا کے باعث چل بسے ، چین کے بیورو آف میڈیکل ایڈمنسٹریشن نے حیران کن اعداد و شمار جاری کر دیے۔

چینی حکام پہلی بار کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے اصل حقائق سامنے لے آئے ۔ بیورو آف میڈیکل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک ماہ کے دوران چین کے ہسپتالوں میں 59 ہزار 938 افراد ہلاک ہوئے ، گھروں اور دو دراز کے علاقوں میں ہونے والی ہلاکتیں اس کے علاوہ ہیں ، مرنے والوں میں 90 فیصد کی عمریں 65 برس سے زیادہ تھیں ۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا عروج ختم ہوگیا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بھی دن بہ دن کم ہو رہی ہے ۔

مزیدخبریں