اسلام آباد ( شیراز احمدشیرازی) آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نو جوان صدام شوکت عباسی کے تر نول میں بہیمانہ قتل کے خلاف اہلیان مر ی گلیات اور آزاد کشمیر کے شہریوں نے نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا ، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنماءمحمد سفیان عباسی، امیر جماعت اسلامی دھیر کوٹ راجہ خالد محمود نے کی۔
تفصیلات کے مطابق احتجاجی مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماءتوصیف عباسی ،راجہ شجاعت ، پیپلز پارٹی کے رہنماءآصف شفیق ستی، راجہ مہتاب اشرف ، محمد تاج عباسی ، ناصر عباسی ، راجہ میر محمد ، امتیاز عباسی ،عامر عباسی اور دیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا۔
مظاہر ین نے کہا ہم اسلام آباد پو لیس کو جمعہ20 جنوری تک مہلت دیتے ہیں، اگر انہوں نے صدام شوکت کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو پھر خطہ کوہسار کے راولپنڈی اسلام آباد میں بسنے والے ہزاروں افراد کشمیر ہائی واے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھر نا دیں گے ، محمد سفیان عباسی نے کہا بے گناہ صدام عباسی کا قتل اسلام آباد پو لیس اور انتظامیہ کی کار کرر دگی پر سو الیہ نشان ہے ،اس سے قبل بھی اسامہ ستی کو قتل کیا گیا تھا ، ہم اسلام آباد انتظامیہ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ شہید کے وراثا ءکیلئے مالی امداد کا اعلان کر ے کیو نکہ صدام عباسی اپنی فیملی کا واحد کفیل تھا۔
امیر جماعت اسلامی دھیر کوٹ راجہ خالد محمود خان نے کہا وفاقی دارالحکو مت میں دن دیہاڑے بے گناہ نوجوان کو قتل اسلام آباد انتظامیہ کیلئے لمحہ فکر یہ ہے، صدام کے قتل کو پانچ دن ہو چکے ہیں مگر ابھی تک قتل کی تحقیقات شر وع نہیں ہو سکی، اسلام آباد انتظامیہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لے اور قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر ے، انہوں نے کہا اگر وفاقی دارلحکومت میں امن امان کی یہ صورتحال ہے تو ملک کے دیگر علاقوں کا کیا حال ہو گا، پو لیس کو جمعہ20 جنوری تک شہید کے قاتلوں کو گر فتار کر ے ورنہ احتجاج کا دائرہ اسلام آباد بھر میں پھیل جا ئے گا۔