اتنی ٹینشن دوں گا شہباز شریف کو نیند کی گولیاں کھانا پڑیں گی، جنرل باجوہ کو توسیع ان کی خواہش پر دی: عمران خان 

06:35 PM, 14 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔ شہباز شریف کو اتنی ٹینشن دوں گا کہ انہیں رات کو نیند کو گولیاں کھانا پڑیں گی۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جیسے اکٹھے کیا جا رہا ہے تو میں پولیٹیکل انجینئرنگ دیکھ رہا ہوں۔ اندازہ تھا کہ میرا اور اسٹیبلشمنٹ کا مقصد ایک ہے لیکن میں غلط تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقت کسی اور کے پاس جبکہ ذمہ داری ہمارے پاس تھی۔ جنرل باجوہ کی خواہش پر انہیں توسیع دی ۔ایک آرمی افسر نے مجھے قائل کیا۔ پاک فوج کے دو اور پارٹی کے 4 افراد اس کے گواہ ہیں۔ 

مزیدخبریں