خاندان میں فوتگی ہوگئی تھی،اسی لیے پرویز الہٰی کو ووٹ دینے نہ آسکی: مومنہ وحید نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا

06:19 PM, 14 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے والی تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحیدنے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب پارٹی قیادت کو بھجوا دیا  ہے۔

نیو نیوز کے مطابق مومنہ وحید نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ خاندان میں  فوتگی کے باعث کراچی میں تھی، پارلیمانی لیڈر کو آگاہ کیا تھا۔میں واپس آنے کو تیار تھی لیکن بتایا گیا کہ ووٹ 11 تاریخ کو نہیں بلکہ 12 تاریخ کو ہے۔بتایا گیا ووٹنگ 12 تاریخ کو صبح 12 بجے ہوگی ۔

مومنہ وحید کا کہنا ہےکہ سموگ کی وجہ سے جہاز مقررہ وقت پر  لاہور نہیں پہنچ سکا ۔ سموگ کی وجہ سے کراچی سے  لاہور رات کی کوئی فلائٹ نہیں تھی۔ میرے پاس اپنا پرائیویٹ طیارہ ہے نہ میں کرایہ پر لینے کی  سکت رکھتی ہوں۔میں پاکستان تحریک انصاف کی ممبر ہوں  اگر میں نے کسی بھی عوامی فورم پر کچھ کہا ہے تو مجھے بتایا یا دکھایا جائے۔ 

مزیدخبریں