عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دیدی

05:19 PM, 14 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے فیصلے کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی پارٹی چیئرمین عمران خان سے منظوری درکار تھی اور آج انہوں نے اس فیصلے کی منظوری دیدی ہے۔ 
پارٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دیدی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، پی ٹی آئی پرامید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔

مزیدخبریں