گورنر کی وزیراعظم سے ملاقات، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

گورنر کی وزیراعظم سے ملاقات، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے لاہور ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، گورنر پنجاب کی وزیراعظم سے 15 منٹ ون آن ون ملاقات ہوئی ۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے ۔

اس سے قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے دو دن قبل اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی جس پر انہوں نے آج دستخط کردیے ہیں ۔ گورنر کی طرف سے دستخط کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے۔ تحلیل ہونے کے 90 دن بعد پنجاب میں عام انتخابات ہوں گے ۔