پنجاب ، کے پی کے بجائے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات ، پی ٹی آئی کا شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ 

پنجاب ، کے پی کے بجائے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات ، پی ٹی آئی کا شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف نے شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔  ذرائع کے مطابق، صدر پاکستان بہت جلد شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے 5 ارکان قومی اسمبلی تحریک انصاف سے رابطہ میں ہیں اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف کے اعتماد کا ووٹ لینے کے دوران غیر حاضر رہیں گے۔ 

وفاقی حکومت کی اہم اتحادی ایم کیو ایم پاکستان بھی شہباز شریف حکومت سے ناراض ہے اور وہ بھی کسی بھی وقت وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرسکتی ہے۔ پی ٹی آئی نے یہی صورتحال مد نظر رکھتے ہوئے شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ صرف پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نہیں بلکہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات ہوں اسی لیے قومی اسمبلی میں بھی تحریک اعتماد کی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں