اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست ایک مرتبہ پھر مسترد کردی ہے اور کراچی اور حیدر آباد میں کل ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ حکومت کی سیکورٹی وجوہات پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر ہونے والا الیکشن کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔