لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب بھی اداروں میں ان کے ہینڈلر سپورٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نیازی کو اب بھی اداروں میں چھپی کچھ کالی بھیڑیں سپورٹ کر رہی ہیں۔
https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1614180149078941697
حناپرویز کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے ساڑھے تین سال میں ملک کا ستیاناس کرنے والے نیازی کو اب بھی کیوں حمایت دی جا رہی ہے جو بھی نیازی کا ہمدرد ہے وہ کسی صورت ملک دوست نہیں ہوسکتا۔