سوشل میڈیا کے غلط استعمال سےمعاشرے میں تباہی آتی ہے، صدرعارف علوی

01:43 PM, 14 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں  سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور غیبت سے تباہی آتی ہے ۔

کراچی میں مالیاتی جرائم کے انسداد سے متعلق سمٹ سے خطاب میں صدرمملکت عارف علوی کا کہنا  تھا  کہ  ملک میں قوانین پر عملدرآمد کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے،لیڈر شپ میں بھی  امانتداری کا عنصر لازمی ہونا چاہئے،لیڈر شپ کوبھی جواب دہ ہونا چاہئے،کوئی بھی قانون سے ماورا نہیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ  ضمیر کسی بھی انسان کا سب سے اچھا پہریدار ہوتا ہے ، بدعنوانی اور لوٹ مار بہت بڑا جرم ہے،  ملک میں رائج  بینکنگ کا نظام بھی  لوگوں کا استحصال  کررہا ہے ،کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے شفافیت ضروری ہے۔ 

مزیدخبریں