وزیراعلیٰ پرویزالہٰی   کا مثالی دور، پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا سسٹر صوبے بن گئے 

01:22 PM, 14 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

 کیلیفورنیا:وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کی کاوشوں سے، پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا سسٹر صوبے بن گئے۔ 

پنجاب اورامریکی ریاست کیلیفورنیا  کوسسٹرصوبےقراردینے کے سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ معاہدے پر دستخط کی تقریب کیلیفورنیا میں منعقد ہوئی ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ واصف خورشید نے  پنجاب   حکومت کی نمائندگی کی ،

وزیراعلیٰ  پنجاب پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر صوبے قرار دینا بہت بڑی پیش رفت ہے،معاہدے سے پنجاب اورکیلیفورنیا میں  تجارتی، معاشی،کاروباری تعلقات میں اضافہ ہوگا اور دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھے گی ،تعلیم،صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی،ماحولیات اورثقافت کے شعبوں میں بھی  تعلقات کو فروغ ملے گا۔ 

 پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ دونوں اسٹیٹس میں تعلیمی،ماحولیاتی اور ثقافتی روابط کو فروغ دیاجائے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں بھی  اضافہ ہوگا۔ 

قریب میں امریکامیں پاکستانی سفیرمسعود خان، کیلیفورنیا قانون سازاسمبلی کمیٹی کےسربراہ کریس آرہولڈن ، امریکی حکام اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ پنجاب اورکیلیفورنیا کے درمیان ایم او یو کا اطلاق 2026تک ہوگا ۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں