شدید معاشی بحران ، سری لنکا کا فوج کی تعداد نصف کرنے کا فیصلہ 

12:53 PM, 14 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

کولمبو : مالی طور پر دیوالیہ ملک سری لنکا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے فوج کی تعداد کو تقریباً نصف کردیا جائے گا۔

گذشتہ برس سے سری لنکا کی دو کروڑ 20 لاکھ آبادی کو پیٹرولیم مصنوعات اور خوراک کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ 

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک دیوالیہ ہونے کے بعد ٹیکسز میں اضافہ کیا تھا اور اخراجات میں کمی کی تھی تاکہ آئی ایم ایف سے ڈیل کی جا سکے۔

حکومت نے اب اس سری لنکن فوج کو بھی معاشی اصلاحات میں شامل کرلیا ہے ۔ سری لنکن وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس 2 لاکھ کی فوج میں سے 65 ہزار اہلکاروں کو ریٹائر کیا جائے گا ۔ 

2030 تک سری لنکن فوج کی تعداد ایک لاکھ کر دی جائے گی۔ سری لنکا میں خانہ جنگی کے بعد ایک دہائی تک فوج کی تعداد میں اضافہ کیا تھا تھا۔

مزیدخبریں