رانا ثنااللہ نے کراچی اور حیدرآ باد کے بلدیاتی  انتخابات کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی

11:50 AM, 14 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وزیرد اخلہ رانا ثنااللہ نے  کراچی اور حیدرآ باد کے بلدیاتی  انتخابات   کے موقع پر   تصادم کے  خدشے کااظہار کیا ہے ۔

رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ دو سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کرانے کے حق میں اور دو مخالف ہیں ،ایسے میں صورتحال بہت تشویش ناک ہوچکی ہے ،بعض شرپسند عناصر صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 

وزیرد اخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا انتخابات کے موقع پر کوئی  چھوٹا سا واقعہ بھی کراچی اورحیدرآباد میں کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتاہے ،فریقین معاملہ فہمی کا مظاہرہ کریں ،انہوں نے کہا الیکشن کمیشن اور عدلیہ حالا ت کی سنگینی کا نوٹس لیں ، آئین اور قانون کی روشنی میں مسئلے کا  مناسب حل نکالا جائے۔ 

مزیدخبریں