گورنر نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلامیہ جاری نہ کیا تو رات دس بجے اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی ،فواد چودھری

10:09 AM, 14 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری  کا کہنا ہے کہ  اگر گورنر اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلامیہ جاری نہیں کرتے  تو رات دس بجے  اسمبلی از خود تحلیل ہوجائےگی۔

پی ٹی آئی  کے رہنما فواد چودھری  کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو چاہیے عوام سے  منہ چھپانے اور بھاگنے کے بجائے انتخابات میں ہمارا  مقابلہ کرے ،باقی اسمبلیاں تحلیل کریں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورحال میں انتخابات میں تاخیر ہونا  پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے ۔

مزیدخبریں