پشاور : سربند پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ،3 اہلکار شہید ہوگئے

09:20 AM, 14 Jan, 2023

پشاور: سربند پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں  کے  حملے کے دوران   3جوان شہید ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق   سربند پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں  کے  حملے جام شہادت نوش کرنے والوں میں ڈی ایس پی سردار حسین اور2اہلکار شامل ہیں ۔

دوسری جانب  تونسہ کے علاقے جھنگی میں بھی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ وار سے  اہلکار  سمیت 2افراد  شہید  جبکہ ایک پولیس اہلکار  زخمی  ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے،پولیس ملک سے دہشت کردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

مزیدخبریں