ٹیم کی کارکردگی کا گراف خوش آئند ، یہ سیزن آوٹ کلاس رہا ہے، رمیز راجہ 

11:14 PM, 14 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

 لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی کا گراف بہتر ہونا خوش آئند ہے، ٹیم کا یہ سیزن آوٹ کلاس رہا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعزاز میں تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ میرے آنے سے پہلے بھی ٹیم کی پرفارمنس زبردست تھی، کرکٹرز کو انعام دے رہے ہیں لیکن ان کی پرفارمنس کے لحاظ سے وہ بہت زیادہ نہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس کا گراف بہتر ہوا ہے جو خوش آئند ہے، یقین ہے کہ پرفارمنس میں بہتری کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے، مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ رمیز راجہ کے مطابق لیگز، کوویڈ اور دوسری مصروفیات میں تقریب سجانے کے لیے یہ ہی ایک ونڈو تھی۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں چیئرمین پی سی بی نے کرکٹرز کے ساتھ گپ شپ بھی لگائی۔

مزیدخبریں