بھارتی ٹیم کاجشن بالآخر سوگ میں بدل گیا ،جنوبی افریقہ نے بھارت کو دھول چٹا دی 

07:03 PM, 14 Jan, 2022

کیپ ٹائون :جنوبی افریقا نے بھارت کےخلاف ٹیسٹ سیریز دوایک سے جیت لی،تیسرےٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو7وکٹ سے شکست دےدی ۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقانے212رنزکاہدف تین وکٹ پر ہی حاصل کرلیا،بھارت کی جانب سے جسپریت بومرہ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں تو حاصل کیں لیکن وہ بھی کسی کام نہ آئیں اور جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو دھول چٹا دی ۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ میں بھارت نے پہلی اننگز میں 223 اور دوسری انگز میں198 سکور کر کے ہی ڈھیر ہو گئی تھی ،جواب میں سائوتھ افریقہ کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی اننگزمیں 210 اور بھارت کی طرف سے دئیے گئے 212 رنز کا ہدف صرف تین وکٹوںپر ہی حاصل کر لیا ۔

مزیدخبریں