بھارت میں ٹرین کا خوفناک حادثہ ،12 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں 

06:42 PM, 14 Jan, 2022

نئی دہلی :بھارتی ریاست مغربی بنگال میں  ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث 9 افراد ہلاک 45زخمی ہو گئے ،مغربی بنگال کے علاقے  موئنا  گُوری میں  ٹرین کی 12 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے علاقے  موئنا ۔گُوری میں  ٹرین کی 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، بوگیاں  پٹری سے اترنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی۔

 بھارتی حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے اور ٹرین کے نیچے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن  جاری ہے ۔ 

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے متعلقہ افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن میں مدد فراہم کرنے لگے ،ذرائع کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو پورے معاملہ کی چھان بین کریگی ۔

مزیدخبریں