انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہو گیا، سونے کی قیمت میں 850 روپے کمی

06:12 PM, 14 Jan, 2022

کراچی: انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 21 پیسے گر گیا ہے جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کم ہوئی ہے

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار بندش پر ڈالر کا بھاؤ 176 روپے 7 پیسے ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہوکر 178 روپے ہے۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کم ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 850 روپے کمی کے بعد میں ایک تولہ سونے کا بھاو ایک لاکھ 24 ہزار 750 روپے ہوگیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام 729 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 953 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے دام ایک ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 821 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں