لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لئے ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ، جس کے تحت منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو1ماہ سے ایک سال تک سزا ہوسکے گی۔
اشیائے خورونوش پر ناجائزمنافع خوری کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت کردیا گیا ، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لئے ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے۔ جس کے تحت وزیراعلیٰ کی زیرنگرانی میں 12 رکنی پرائس کنٹرول کونسل تشکیل دی جائے گی ۔ پرائس کنٹرول کونسل میں4صوبائی وزرا،چیف سیکرٹری و دیگر شامل ہوں گے۔
وزیر برائے انڈسٹری، وزیر برائے لائیو اسٹاک ، وزیر خوراک اور ایگری کلچر کونسل کے رکن ہوں گے جبکہ کونسل اسپیشل مجسٹریٹ ودیگرحکومتی افسران کی کارکردگی کو مانٹیر کرے گی۔
ترمیمی آرڈیننس کے تحت منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو 1 ماہ سے ایک سال تک سزا ہو سکے گی جبکہ منافع خوروں کو ایک ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جر مانہ ہوگا۔