اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بلڈوز کر کے بل پاس کرایا، یہ اقدام ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، وزیراعظم اور وزرا جھوٹ بولنے لگیں تو یہی کچھ ہوتا ہے جو ہورہا ہے، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کا بل پاکستان کےحق میں نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان بلڈنگ فتح کرنےکونہیں کہاجاتا، پارلیمان روایات اورآئین کےمطابق چلتاہے، جب ملک کا وزیراعظم اوروزرا جھوٹ بولناشروع کردیں توپھر یہی ہوتاہے جو ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہتے ہیں ملک میں گیس کی کمی ہے، ملک میں گیس کی کمی ہے تو کیوں آپ نےایل این جی نہیں خریدی اور کل پرویزخٹک سے کہا 5 سال میں وزیر پٹرولیم رہا کیا کبھی خیبرپختونخوا کو گیس کی کمی کا سامنا ہوا، حکومت کی باتوں پر رونا بھی آتا ہے اور ہنسنا بھی آتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کےسستے ترین ایل این جی کےٹرمینل ہیں، کیا حکومت 3 سال میں کوئی ایل این جی کا ٹرمینل لگا سکی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت فیل وزیروں کا سرکس ہے، وزیرایک وزرات میں فیل ہوتا ہے تو اسے اس سے بڑی وزارت دے دی جاتی ہے، کل وہ شخص اسمبلی میں تقریر کررہا تھا جسے فیل ہونے پروزارت خزانہ سےنکالا، اس سال 23 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی عوامی پریڈ ہوگی ، وزیرداخلہ نےکہا ہے 23 مارچ کو تاریخی فوجی پریڈ ہونےجارہی ہے