اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جاوید لطیف نے وزیراعظم کی موجودگی میں وزیر دفاع پرویز خٹک سے چھیڑ چھاڑ بھی کی، میاں جاوید لطیف نے ایوان میں نعرہ لگا دیا کہ قدم بڑھا پر ویز خٹک ہم تمھارے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلوں کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
واضح رہے گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا ۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران پرویز خٹک نے اپنے صوبے کیلئے بجلی گیس پر وزیر اعظم عمران خان سے نہ صرف شکایت کی بلکہ انھیں یہاں تک بھی کہا کہ اگر ان کے تحفظات نہ دور کیے گئے تو وہ ووٹ نہیں دینگے جس وزیر اعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو دوٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی سے بلیک میل نہیں ہونے والے ،کیونکہ ان کے اپنے ذاتی کوئی کارخانے نہیں ۔