اسٹاک ہوم: سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈلینا اینڈرسن بھی کورونا میں مبتلا ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 54 سال کی سوئیڈش وزیراعظم میگڈلینا اینڈرسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وزیراعظم گھر پر قرنطینہ میں ہیں اور گھر سے ہی اپنے فرائض انجام دیں گی۔
وزیراعظم میگڈلینا اینڈرسن کی پارٹی کے دیگرکئی رہنما بھی کورونا سے متاثرہو چکے ہیں۔ وزیراعظم سمیت ان رہنماؤں نے ایک پارٹی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔
اس سے قبل سوئیڈن کے بادشاہ، ملکہ اورولی عہد بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ سوئیڈن میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ طبی حکام کے مطابق سوئیڈن میں کورونا کے روزانہ 25000 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔