نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے 9 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل 

03:55 PM, 14 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم  نوازشریف کو لندن سے واپس لانے کیلئے حکومتی مشینری متحرک ہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت پنجاب نے سینئر پروفیسرز پر مشتمل 9 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق یہ خصوصی بورڈ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر ان کی واپسی سے متعلق رائے پیش کرے گا ۔ میڈیکل بورڈ کو 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ کے کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف ندیم ہوں گے جبکہ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب ، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، پروفیسر ڈاکٹر عنبرین حامد ، پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ، پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز ، پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں