لاہور:صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کی عدالت میں ملزمہ نے درخواست خارج ہونے پر دوڑ لگادی۔
نیو نیوز کے مطابق مرد ملزمان کے بعد خاتون نے بھی ضمانت خارج ہونے پر دوڑ لگا دی تاہم پولیس اہلکار اور مدعی ملزمہ کو پکڑنے کےلیے دوڑیں لگاتے رہ گئے ۔
بتول نامی ملزمہ اپنے وکلا کے ہمراہ ہائی کورٹ کے لاونج میں گھس گئی پولیس اہلکار منہ دیکھتے رہ گئے اور خاتون چکما دے کر فرار ہو گئی۔
خیال رہے کہ ملزمہ پر سرگودھا میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے ، تاہم آج عدالت نے ضمانت خارج کی توملزمہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دوڑ لگا دی۔