اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کو سزا سنانے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ایڈووکیٹ حامد خان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی. درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس میں نوٹس کئے بغیر ہماری اپیل کو عدم پیروی پر خارج کردیا گیا۔
خصوصی عدالت کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کو سزا سنانے کا معاملہ اپیل پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا ۔
فیصلے کے خلاف اپیل 2020 سے سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے ۔ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کے خلاف محروم چیف جسٹس وقار احمد نے درخواست دائر کی ۔ 2020 کے وسط میں دائر کی گئی درخواست کو سماعت تک کیلئے مقرر نہیں کیا گیا.
ایڈووکیٹ حامد خان نے درخواست میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف بھی اپیل دائر کی ۔ نوٹس کیے بغیر ہماری اپیل کو عدم پیروی پر خارج کردیا گیا۔ نتیجتا سابق صدر پرویز مشرف ملک سے فرار ہوگئے اور اب تک مفرور ہیں ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کو وزیراعظم سے متعلق کیس نہ سننے کے فیصلے کے خلاف بھی اپیل سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکی۔