کراچی: کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کے لیے 7226 ٹیسٹ کیے گئے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے فیصلہ کیا تو تعلیمی ادارے بند کردیں گے۔
کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا 2081 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 28.8 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔۔اب تک 7307649 ٹیسٹ کرائے جا چکے ہیں جن میں سے 492574 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں 95.3 فیصد یعنی 469506 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے لیکن حالات اس وقت قابو میں ہیں۔ ہسپتالوں میں دباؤ میں اضافہ نہیں ہوا ۔وینیٹیلیٹر پر مریضوں کی تعداد بھی کم ہے ۔تعلیمی اداروں پر پابندیوں کے حوالے سے ہماری نظریں این سی او سی پر ہیں۔