اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے منی بجٹ منظور ہونے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب 2023 میں بھی عمران خان وزیراعظم بنیں گے ۔
فواد چودھری نے سرائیکی شاعر شاکر شجاع آباد کا شیئر ٹویٹ کیا کہ توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔ ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ۔
انہوں نے اپوزیشن بنچز کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست ہوئی ۔ انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے ۔ نون لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے۔