"لندن میں نواز شریف سے 5 وفاقی وزرا کی ملاقات"

09:51 AM, 14 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ چار پانچ وفاقی وزرا لندن میں نواز شریف سے ملاقات کر کے آئے ہیں اور وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ 

ایک انٹرویو میں شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف نے کہا کہ تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن سے رابطے میں ہیں اور یہ لندن جا کر میاں نواز شریف سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی چار چار پانچ پانچ کے گروپ کے ساتھ لندن میں نواز شریف سے ملے ہیں اور بعض ارکان اسمبلی اکیلے ملے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ چار پانچ ایم این اے ہیں وہ بھی آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں