کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بھارتی ٹیم جنوبی افریقی کپتان کو 'ناٹ آؤٹ 'قرار دیے جانے پر آگ بگولا

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بھارتی ٹیم جنوبی افریقی کپتان کو 'ناٹ آؤٹ 'قرار دیے جانے پر آگ بگولا

کیپ ٹاؤن: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز  دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب ایل بی ڈبلیو  کا فیصلہ  ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے جنوبی افریقی کپتان ڈین ایلگر  کے حق میں آیا  اور وہ پویلین لوٹنے سے بچ گئے ، تاہم بھارتی کھلاڑیوں کو فیصلہ ہضم نہ ہوا اور انوکھا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے  اسٹمپ مائیکرو فون  پر براڈ کاسٹرز پر تنقید کی جس کو دنیا بھر کے ناظرین نے دیکھا۔


تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاون ٹیسٹ کے تیسرے روز  بھارتی سپنر روی چندر ایشوین نے ڈین ایلگر کو ایل بی ڈبلیو کیا مگر ڈی آر ایس  کی بدولت فیصلہ تبدیل ہو گیا  جو بھارتی کرکٹرز  کیلئے  ناقابل قبول فیصلہ تھا  اور بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول، روی چندرن ایشون اور ویرات کوہلی اسٹمپ مائیکرو فون  پر آکر اپنا غصہ  براڈ کاسٹرز  پر نکالتے رہے ۔

https://twitter.com/addicric/status/1481655952869040130?s=20

 ویرات کوہلی اوور کے اختتام پر اسٹمپ کے مائیکروفون کے پاس گئے اور مبینہ طور پر چیختے ہوئے بولے: " صرف مخالف ٹیم پر نہیں بلکہ اپنی ٹیم پر بھی توجہ رکھیں جب وہ گیند کو چمکا رہے ہوں،  ہر وقت مخالف کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔"

ویرات کوہلی شاید "سینڈ پیپر گیٹ" تنازعہ کا حوالہ دے رہے تھے جب میزبان براڈکاسٹر ز کے کیمروں نے آسٹریلیا کے کیمرون بینکرافٹ کو 2018 میں نیو لینڈز میں ٹیسٹ کے دوران گیند پر سینڈ پیپر کا استعمال کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔

ہندوستانی نائب کپتان کے ایل راہول اور روی چندرن ایشون براڈ کاسٹرز پر بال ٹریکنگ ڈیوائس کو متاثر کرنے کا الزام لگاتے نظر آئے۔کے ایل راہل کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا، "پورا  جنوبی افریقہ  11 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہا ہے۔"


خیال رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے  تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کی جانب سے  جنوبی افریقہ کو  جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف  دیا گیا ہے ، جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں