لاہور : لاہور کے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا ۔ مریض کے لواحقین نے مشتعل ہو کر ڈاکٹرز پر دھاوا بول دیا ۔
نیو نیوز کے مطابق لواحقین کے تشدد سے متعدد ڈاکٹرز زخمی ہوگئے ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ مریض کی ہلاکت ڈاکٹرز کی لاپرواہی سے ہوئی جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض ہسپتال پہنچنے سے قبل مر چکا تھا ۔ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں کام بند کردیا۔
مریض کے لواحقین نے جیل روڈ بلاک کردیا ۔ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں ایک ہی ہفتہ میں یہ دوسرا واقعہ پیش آچکا ہے ۔