کراچی سے اسلام آباد جانیوالی مسافر ٹرین حادثے کا شکار

08:23 AM, 14 Jan, 2022

نوابشاہ : کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین  لائن ٹرین کے اَپ ٹریک پر دو بوگیاں  پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں چند مسافر معمولی زخمی ہوئے۔متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو دیگر بوگیوں میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔جبکہ ڈی ٹریک ہونیوالی بوگیاں  الگ کر کے  ٹرین کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

دو بوگیاں ٹریک  سے اتر جانے کے باعث ٹریک کو نقصان پہنچا اور اپ ٹریک کو بند کر دیا گیا جبکہ 4 گھنٹے  گزر جانے کے باوجود ٹریک کی بحالی نہیں ہو سکی ہے جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک تاحال بند ہے،تاہم ڈاؤن ٹریک بحال  ہے۔

اپ ٹریک بند ہونے کے باعث ٹرینوں کو مختلف اسٹیشن پر روک دیا گیا جن میں خیبر میل ایکسپریس کو بڈعیدن اسٹیشن اور سکھر ایکسپریس کو کوٹ لالو اسٹیشن پر روکا  گیا ہے۔

مزیدخبریں