مولانا فضل الرحمن کو چیئرمین سینٹ بنانے کی تیاریاں مکمل ،بڑی خبر 

09:57 PM, 14 Jan, 2021

لاہور :پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بڑی خبر سامنے آگئی ،ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کو سینٹ اور بعد میں چیئرمین سینٹ بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی اصل وجہ سامنے آگئی ،ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تمام سینئر رہنمائوں نے مولانا فضل الرحمن کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی ہے ،جس میں انہیں سینٹ اور بعد میں چیئرمین سینٹ بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا ہے ،دعویٰ کے مطابق مولانا فضل الرحمن کو سینیٹ انتخابات کے لیے ان لوگوں نے ہی راضی کیا ہے جو انہیں کہتے تھے کہ آپ کے بغیر ریاست کا تصور ممکن نہیں،آپ کے بغیر حکومت مکمل نہیں ہوتی،آپ کے بغیر پارلیمنٹ مکمل نہیں ہوتی۔اگر کل کو قومی اسمبلی کے الیکشن ہوتے ہیں اور آپ دوبارہ الیکشن نہیں جیت پائے تو پھر کیا کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن کو یقین دہانی کروائی گئی ہے اور اس بات پر راضی کیا گیا ہے کہ انہیں چیئرمین سینٹ بنانے کیلئے دونوں بڑی جماعتیں راضی ہیں ،یہ ہی وجہ ہے اس وقت مولانا فضل الرحمن بہت ایکٹو اور فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں ،مولانا کو کہا گیا ہے کہ پہلے آپ کو سینیٹر اور پھر چئیرمین سینیٹ بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں