لاہور،معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو ایف بی آئی نےخفیہ اکاؤنٹس کے معاملے پر دو بارہ نوٹس بھیج دیا ۔
فیڈرل بورڈآف ریونیو نے راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس کے انکشاف پروضاحت طلب کی تھی اور 15 جنوری تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی تھی ۔ایف بی آر کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس پر گلوکارحکام کو مطمئن نہیں کرسکے تھے ۔
ایف بی آر نے خفیہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق دوبارہ جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دےدی ہے ۔یاد رہے کہ راحت فتح علی خان نے اپنے گوشواروں میں خفیہ اکاؤنٹس ظاہر نہیں کئے تھے ۔