جب تک موجودہ کوچنگ اسٹاف ہے ٹیم میں واپس نہیں آسکتا، محمد عامر

جب تک مصباح اور وقار ہیں ٹیم میں واپس نہیں آ سکتا، محمد عامر

لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ مجھے کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے نہیں نکالا گیا۔ دونوں کوچز میڈیا پر آکر کچھ اور بولتے لیکن ان کا دل کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیزیں اب کافی آگے نکل گئی ہیں، موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتا۔ 

محمد عامر نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا ہے کہ پی سی بہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کو ہٹائے اس کے بعد میں اپنی ریٹائرمنٹ واپس لونگا۔ بلکہ پی سی بی کا ایک اپنا سسٹم ہوتا ہے اور پی سی بی کو اسی سسٹم کے تحت کام کرنا چاہیئے لیکن جب یہ موجودہ مینجمنٹ ہے اور جس طرح کا ان کا مائند سیٹ ایسے میں میرے لیے کھیلنا بہت مشکل ہے۔ 

محمد عامر نے کہا کہ کوچز کو کھلاڑیوں کو ہینڈل کرنا آنا چاہیئے۔ جبکہ موجودہ کوچز نے کوئی کوچنگ کی کوئی ٹریننگ ہی نہیں لی اور انہیں کوچنگ کی بیسک کا بھی پتا نہیں ہے۔ محمد عامر نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس میرے مقدمے کو غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق، وقار میری پرفارمنس پر بات کر رہے ہیں جبکہ ان کی خود کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔ جب ان کی کارکردگی کے حوالے سے بات آئی تو معاملہ کرونا پڑ ڈال دیا۔ جیسے باقی ٹیموں کیلئے کرونا نہیں ہے۔ 

محمد عامر نے کہا کہ وقار یونس کو اگر میرے بیانات سے دیکھ مجھے اس سے کہیں زیادہ پہنچا۔ دونوں ذہنی طور پر ٹارچر کرتے آئے، اب میں مزید برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں پی سی بی یا کرکٹ سے بڑا نہیں ہوں مگر موجودہ حالات میں نہیں کھیل سکتا۔ محمد عامر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جب تک آسان ماحول نہیں دیں گے کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی۔ 

بشکریہ: نئی بات