پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

05:25 PM, 14 Jan, 2021

راولپنڈی: پاک فوج کے جوانوں نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا خیز مواد بنانے والے ماہر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہو ئے۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی آذیب، ضیاء الاسلام، لانس نائیک عباس خان شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے  میر علی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 7 جوان زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ، 2 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

اس سے قبل 22 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ، مواصلاتی آلات کو بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔  20 دسمبر کو انہی دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک اقبال شہید ہوئے تھے۔

19 نومبر کو شمالی وزیرستان میں ہی دہشتگردوں نے پاک فوج کی  چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے ملک ک حفاظت پر مامور دو جوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس حملے میں ایک سپاہی بھی زخمی ہوا تھا۔ شہدا میں 32 سالہ حوالدار مطلوب احمد اور سپاہی سلمان شوکت شامل تھے۔ 

مزیدخبریں