حکومت منشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے: اعجاز شاہ

02:53 PM, 14 Jan, 2021

لاہور: وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کیلئے نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہوگا ، حکومت منشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان میں جرائم میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے ، منشیات سپلائی کرنے والا مجرم ہے جبکہ منشیات استعمال کرنے والا مریض ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی بیماریوں کو معاشرے میں نظر انداز کیا جاتا ہے ، منشیات وہ افراد استعمال کرتے ہیں جو معاشرے سے بددل ہو جائیں ، اس کے علاوہ ایسے افراد بھی منشیات کے عادی ہو جاتے ہیں جن کے پاس بے شمار دولت ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر انسداد منشیات نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ذہنی بیماری صرف مغرب میں ہوتی ہے ، ہمارے ہاں دماغی بیماری کو بیماری ہی نہیں سمجھا جاتا۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سوچ ہمیشہ سیاسی رہی ہے ، پیپلز پارٹی کا حامی نہیں لیکن سچ کا اعتراف کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے دھاندلی ہوئی ہے ، 4 حلقے کھولے جائیں ، عمران خان کا دھرنا حکومت کی تبدیلی کیلئے نہیں تھا ، 4 حلقے کھل گئے اور پتہ بھی چل گیا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ، شوگر ملز گنے کی قیمت 300 روپے تک چلی گئی ہے۔ حکومت کی مقرر کردہ قیمت 200 روپے ہے۔ اپوزیشن کا سارا کچھ این آر او میں پھنسا ہوا ہے۔

مزیدخبریں